نئی دہلی،14؍اگست/ اس سال یوم آزادی کے موقع پر فائر سروس کے 59 اہلکاروں کو فائر سروس میڈل سےنوازا گیا ہے۔ ان میں ایک اہلکار کوبہادری کےلئے صدر کا فائر سروس میڈل دیا گیا ہے، جبکہ بہادری کا فائر سروس میڈل تین اہلکاروں کو، امتیازی خدمات کےلئے صدر کا فائر سروس میڈل پانچ اہلکاروں کو اور شاندار خدمات کے لئے فائر سروس میڈل 50 افراد کو دیا گیا ہے۔
اس سال یوم آزادی کے موقع پر 55 اہلکاروں کو ہوم گارڈ اور سول ڈیفنس میڈل سے نوازا گیا ہے۔ امتیازی خدمات کے لئے صدر کا ہوم گارڈ سول ڈیفنس میڈل پانچ اہلکاروں کو دیا گیا ہے، جبکہ شاندار خدمات کے لئےہوم گارڈ اور سول ڈیفنس میڈل 50 اہلکاروں کو دیا گیا ہے۔
U. No. 4281