independenceday-2016

Press Information Bureau

Government of India

Prime Minister's Office

وزیراعظم نریندر مودی نے شجاعت کا ایوارڈ  پانے والوں کے اعزاز میں ویب سائٹ کا آغاز کیا

Posted On :15, August 2017 10:05 IST

 

نئی دہلی، 15اگست  2017،   وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج آزادی کے بعد سے شجاعت کا ایورڈ پانے والوں کے اعزاز میں ایک نئی ویب  سائٹ کا آغاز کیا۔ سلسلے وار ٹوئٹ میں ویب سائٹ  http://gallantryawards.gov.in/کے آغاز کا اعلان کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ اس پورٹل کو محفوظ رکھاجائے گا اور وہ ہمارے سب سے بہادر نوجوانوں اور خواتین کے علاوہ شہریوں کے ساتھ ساتھ مسلح افواج کے عملے کی کہانیاں بتائے گا۔

ہم اپنے ان ہیرو کی یاد میں جنہیں آزادی کے بعد سے شجاعت کے ایوارڈ عطا کئے گئے ہیں http://gallantryawards.gov.in/  شروع کی گئی ہے۔

یہ پورٹل  http://gallantryawards.gov.in/ محفوظ رہے گا اور ہمارے سب سے بہادر مردو خواتین شہریوں کے ساتھ ساتھ مسلح افواج کی کہانیاں بتائے گا۔

وزیراعظم نے کہاکہ اگر آپ کے پاس کوئی معلومات / تصویر ہے، جو موجود نہیں  ہے اور اسے پورٹل پر ڈالا  جاسکتا ہے۔  براہ مہربانی اسے سائٹ پر فیڈ بیک رابطے کے ذریعہ شیئر کریں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔

 م ن۔ ح ا ۔ ن ا۔

(15-08-17)

U- 4020