independenceday-2016

Press Information Bureau

Government of India

Vice President's Secretariat

یوم آزادی پرنائب صدر جمہوریٔہ   ہند کی مبارکباد

Posted On :14, August 2017 12:26 IST

نئی دہلی،14 اگست   ۔نائب صدر جمہوریہ ہند  جناب ایم وینکیا نائیڈو   نے ملک و قوم کو  یوم آزادی کے پُر مسرت موقع پر مبارکباد پیش کی ہے۔    اپنی مبارکباد کے پیغام میں جناب وینکیا نائڈو نے کہا کہ ہم بہادر مجاہدین آزادی کو سلام کرتے ہیں  جن کی لازوال قربانیوں کے نتیجے میں ہمارے ملک کو  نوآبادیاتی آمریت کے شکنجے سے آزادی حاصل ہوئی ۔آیئے  !    ہم اس سال یوم آزادی کے موقع پر غریبی ، ناخواندگی    اور بدعنوانی کا خاتمہ کرکے ایک نئے ہندوستان کی تعمیر کا عہد کریں ۔

نائب صدر جمہوریہ   کی مبارکباد کے پیغام کا متن :

           ’’ میں   ملک وقوم کو    یوم آزادی کے پر مسرت موقع کی مبارکباد اور نیک خواہشات  پیش کرتا ہوں ۔     آئیے ہم اس مبارک موقع پر   مختلف شعبوں میں  اپنے ملک کی   نمایاں کامیابیوں    اور     ان   عظیم مجاہدین آزادی کی خدمات کو یاد کریں   ، جن کی بے مثال قربانیوں کے نتیجے میں ملک وقوم کو نوآبادیاتی آمریت کے شکنجے سے آزادی حاصل ہوئی تھی ۔

آئیے  !

          ہم اس سال یوم آزادی کے موقع پر   غریبی ، ناخواندگی اور بدعنوانی کا خاتمہ کرکے   ایک نئے ہندوستان کی تعمیر کا عہد کریں  ۔  ہمارے بہادر مجاہدین آزادی   کے  خوشحالی ،مساوات اور ہر ہندوستانی شہری کے      وقار کے خواب   کو  پورا کریں ۔      آج جب ہندوستان   دنیا میں    سب سے تیزرفتاری کے ساتھ    ابھرنے والی معیشت  کے راستے پر گامزن ہے  ،  ہمارے ملک کے ہرشہری کو ملک  کی تہذیبی قدروں کی پاسداری کرنی چاہئے اور   ملک کے اتحاد اوریک جہتی کو مستحکم    کرنے کی کوشش  کرنی چاہئے ۔

 

۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰

م ن ۔س ش۔ رم

U-3992