نئی دہلی،31؍اکتوبر،صدرجمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند نے آج راشٹرپتی بھون میں سردار ولبھ بھائی پٹیل کو اُن کے یوم پیدائش پر گلہائے عقیدت نذر کرتے ہوئے خراج عقیدت پیش کیا۔ راشٹرپتی بھون کے دیگر عہدیداروں اور عملے نے بھی سردار ولبھ بھائی پٹیل کی تصویر پر گلہائے عقیدت نذر کئے۔
اس سے پہلے صبح میں صدر جمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند نے نئی دہلی میں پٹیل چوک کا دورہ کیا اور سردار ولبھ بھائی پٹیل کے مجسمے پر گلہائے عقیدت پیش کرنے میں قوم کی قیادت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۰۰۰۰۰۰۰۰
(م ن-وا- ق ر)
U-5573