نئی دہلی۔31؍اکتوبر۔نوجوانوں کے اُمور اور کھیل کود کی وزارت کے تحت کھیلوں کا محکمہ 31 اکتوبر 2018 کو، رن فار یونٹی میں حصہ لیگا۔ رن فار یونٹی کا انعقاد راشٹریہ ایکتا دیوس کے ایک حصے کے طور پر منایا جارہا ہے جس میں بھارت کی کھیل کود سے متعلق اتھارٹی (ایس اے آئی) ، نیشنل سروس اسکیم (این ایس ایس) اور نیشنل یوواکیندر سنگٹھن (این وائی کے ایس) سے وابستہ 2000 افراد شرکت کریں گے۔ رن فار یونٹی کا انعقاد نئی دہلی کے انڈیا گیٹ پر کیا جائیگا۔
کھیل کی دنیا کی مشہور شخصیتیں جناب ظفر اقبال (اولمپئن ہاکی) ، محترمہ میری کوم (اولمپئن باکسنگ) ، جناب شرد (پیراایتھلیٹ) ، محترمہ دیپا کے کرماکر (جمناسٹک) ، جناب ابھیشیک ورما (تیر اندازی) اور محترمہ سونیا لاتھیر دوڑ میں حصہ لیں گی۔
رن فار یونٹی کے انعقاد کیلئے میجر دھیان چند نیشنل اسٹیڈیم میں تیاریاں تیز کردی گئی ہیں۔ وزارت نے شرکاء کے لئے 2000 ٹی شرٹ کا انتظام کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
U-5563