Responsive image

Press Information Bureau

Government of India

Vice President's Secretariat

ہندوستان کی جدید کاری اور اتحاد میں سردار پٹیل کے گراں قد ر تعاون کو ہر ہندوستانی کے ذریعہ یاد رکھنے کی ضرورت ہے۔نائب صدرجمہوریہ

Posted On :31, October 2017 14:06 IST

نئی دہلی۔31؍اکتوبر۔ نائب صدرجمہوریہ ہند جناب وینکیا نائیڈو نے  کہا کہ  ہندوستان کی جدید کاری اور اتحاد میں سردار پٹیل کے گراں تعاون کو ہر ہندوستانی کے ذریعہ یاد رکھنے کی ضرورت ہے کیونکہ آج ملک دنیا کی بڑی معیشتوں میں سے ایک بننے کی جانب گامزن ہے۔ نائب صدرجمہوریہ ہند  آج یہاں‘‘ ایک گاندھائی قوم پرست ۔ سردار پٹیل کی حیات اور عہد سے متعلق ایک مطالعہ’’ کے موضوع پر منعقدہ دو روزہ  کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ ا س موقع پر  تہذیب وثقافت کے وزیرمملکت ( آزادانہ چارج) اور ماحولیات، جنگلات اور آب وہوا کی تبدیلی کے وزیرمملکت ڈاکٹر مہیش شرما اور دیگر اہم شخصیات  بھی موجود تھیں۔

 جناب ایم وینکیا نائیڈو نے کہا کہ سردار پٹیل ایک بے لوث رہنما تھے انہوں نے ملک کے مفاد کو ہر چیز سے بالا تررکھا اور پوری تند دہی کے ساتھ ہندوستان کے قسمت سنواری تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے صحیح معنوں میں اپنی قائیدانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر سردار پٹیل نے  ملک کے حالات کو سماجی ، بدامنی میں بدلنے کی اجازت نہ دیتے ہوئے پریشانیاں پیدا کرنے والی ریاستوں کی  وفاق ہندوستان میں آسانی سے شمولیت کو یقینی بنایا تھا۔ اس سلسلے نہ کسی قسم کا خون خرابہ ہوا اور نہ ہی بغاوت ہوئی کیونکہ انہوں نے ہندوستان کو مستحکم بنانے کے عزم مصمم کے ساتھ یہ کام کیا تھا۔

 نائب صدرجمہوریہ نے مزید کہا کہ ملک کی تعمیر میں سردار پٹیل کے بے مثال تعاون کا اعتراف کرتے ہوئے پنڈت جواہر لعل نہرو نے کہا تھا‘‘ کہ تاریخ انہیں نئے ہندوستان کے معمار اور وفاق  ہندوستان کو متحد کرنے والے رہنما کے طور پر یاد کرے گی۔’’‘‘انہوں نے مہاتما گاندھی کے اس قول کا بھی حوالہ دیا تھا  کہ’’ کئی لوگ میری اقتدا کے لئے تیار تھے لیکن میں یہ فیصلہ نہیں کرسکا کہ کسے میرا ڈپٹی کمانڈر ہوناچاہئے۔اس کے بعد ولبھ بھائی کے بارے میں سوچا’’ سردار پٹیل صرف اعلی پیمانے کے منتظم ہی نہیں تھے بلکہ وہ عوام کے  ہر دلعزیز قائد بھی تھے۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

م ن۔  س ش۔ ر ض۔

U-5430