Responsive image

Press Information Bureau

Government of India

Prime Minister's Office

صدر جمہوریہ، نائب صدر جمہوریہ اور وزیراعظم نے سردار پٹیل کو ان کے یوم پیدائش پر گلہائے عقیدت نذر کیے۔ وزیراعظم نے ’رن فار یونٹی‘ کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا

Posted On :31, October 2017 10:15 IST

نئی دہلی۔31؍اکتوبر۔صدر جمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند ، نائب صدر جمہوریہ جناب وینکیانائیڈو اور وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج سردار ولبھ بھائی پٹیل کے یوم پیدائش کے موقع پر نئی دہلی کے پٹیل چوک پر سردار پٹیل کے مجسمے پر گلہائے عقیدت نذر کیے۔

وزیراعظم نے بعد میں میجر دھیان چند  نیشنل اسٹیڈیم سے ’رن فار یونٹی‘ کو ہری جھنڈی دکھاکر روانہ کیا۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم نے سردارولبھ بھائی پٹیل کے خاص طور پر قوم کے اتحاد میں تعاون کو یاد کیا۔

وزیراعظم نے زور دیکر کہا کہ بھارت کے نوجوان سردار پٹیل  اور ہماری قوم کی تعمیر میں ان کے تعاون کا احترام کرتے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ بھارت اپنے تنوع پر فخر کرتا ہے اور رن فار یونٹی جیسے مواقع  اس فخر اور اتحاد کے جذبے کو دوبارہ بیدار کرنے کا ایک موقع فراہم کرتے ہیں۔

جناب نریندر مودی نے سابق وزیراعظم محترمہ اندراگاندھی کو بھی یاد کیا جن کی برسی بھی آج منائی جارہی ہے۔

وزیراعظم نے اس تقریب میں شرکت کرنےو الوں کو حلف دلایا۔

U-5425