وزیر اعظم کا دفتر21-November, 2024 05:39 IST
وزیراعظم کو  ڈومینیکا کے اعلیٰ ترین قومی ایوارڈ سے نوازا گیا

دولت مشترکہ ڈومینیکا کی صدر عزت مآب سلوانی برٹن نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کو ان کی مدبرانہ صلاحیتوں، کووڈ 19 کی وبا کے دوران ڈومینیکا کی حمایت اور ہندوستان اور ڈومینیکا کے تعلقات کو مضبوط بنانے کے عزم کے لیے ملک کے اعلی ترین قومی ایوارڈ’’ڈومینیکا ایوارڈ آف آنر‘‘سے نوازا۔ اس موقع پر ڈومینیکا کے وزیر اعظم  عزت مآب جناب  روزویلٹ سکرٹ نے بھی شرکت کی۔ گیانا کے صدر، عزت مآب ڈاکٹر عرفان علی، وزیر اعظم بارباڈوس، عزت مآب  میا امور موٹلی، گریناڈا کے وزیر اعظم، عزت مآب جناب ٹر ڈکن مچل، سینٹ لوشیا کے وزیر اعظم، عزت مآب فلپ جے پیئر، اور اینٹیگوا اور باربوڈا کے وزیر اعظم، عزت مآب جناب  گیسٹن براؤن نے بھی ایوارڈ تقریب کا مشاہدہ کیا۔

وزیر اعظم نے یہ اعزاز ہندوستان کے لوگوں اور ہندوستان اور ڈومینیکا کے درمیان گہرے تاریخی اور ثقافتی رشتوں کو وقف کیا۔ انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات آئندہ برسوں میں بھی بڑھتے اور گہرے ہوتے رہیں گے۔

ایوارڈ کی تقریب آج، 20 نومبر 2024 کو، جارج ٹاؤن، گیانا میں دوسری انڈیا-کیری کوم  سمٹ کے موقع پر منعقد ہوئی۔

..............

) ش ح –    ا م۔اش ق        )

U.No. 2716

(Release ID :2075305)

  Printer friendly Page