نئی دہلی ،14 اگست : صدرجمہوریہ ہند ، جناب رام ناتھ کووند14اگست ، 2018کو72ویں یوم آزادی کے موقع پرقوم سے خطاب کریں گے ۔
یہ خطاب شام 1900بجے آل انڈیا ریڈیوکے تمام قومی نیٹ ورک پرنشر اور دوردرشن کے تمام چینلوں پرہندی زبان میں ٹیلی کاسٹ ہوگا، بعدازاں اس کا انگریزی ورژن پیش کیاجائے گا ۔ اس تقریرکو دوردرشن پرہندی اورانگریزی زبانوں میں براڈ کاسٹ کرنے کے بعد ، اسے دوردرشن کے علاقائی چینلوں کے ذریعہ علاقائی زبانوں میں پیش کیاجائیگا ۔ آل انڈیا ریڈیو 2000بجے سے متعلقہ علاقائی نیٹ ورک پرعلاقائی زبانوں میں یہ تقریرنشر کریگا ۔
*************
U-4268